• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے اکتیس جنوری تک کے لیے مہلت ہے، فضل الرحمان


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے 31 جنوری تک کے لیے مہلت ہے۔

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 31 جنوری کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا جس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹ سے متعلق بعد میں فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صورت حال کی قانونی اور آئینی پوزیشن کو واضح کیا ہے۔ انھوں نے اپنی تجاویز سامنے رکھی ہیں۔

سر براہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہمارے تمام ارکان کے استعفے ہم تک پہنچ گئے۔ ہمارا پہلا ہدف پورا ہو گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مظاہرے الیکشن کمیشن اور نیب کے دفاتر کے سامنے بھی ہوں گے، عمران خان مہرہ ہے۔ ہمیں مہرے کے ساتھ ساتھ اسے لانے والوں کی طرف بھی رخ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غور کر رہے ہیں کہ باقاعدہ جیلوں کا رخ کریں اور باقاعدہ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

سر براہ پی ڈی ایم نے کہا کہ سیاست دانوں کو نوٹس دینے سے متعلق بھی کچھ سخت فیصلے کریں گے۔

تازہ ترین