• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، شہری بازیاب نہ ہونے پر سیکرٹری داخلہ، دفاع اور پولیس حکام پر ایک کروڑ جرمانہ

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6 سال پہلے اغوا ہونے والے شہری غلام قادر کی عدم بازیابی پر عدالتی تاریخ کا بڑا جرمانہ عائد کردیا۔ 

ہائیکورٹ نے شہری کی عدم بازیابی پر ریاستی مشینری کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع ، ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او گولڑہ پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری غلام قادر کے بھائی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا کہ 30 دن کے اندر شہری بازیاب نہ ہوا تو تمام ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی ہوگی، شہری کی بازیابی کے لئے پولیس اور متعلقہ اداروں نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

غلام قادر کو 28 اگست 2014 کے دن تھانہ گولڑہ کی حدود سے پانچ چھ افراد نے کار میں اغوا کیا تھا۔

تازہ ترین