• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے زونگ شان شان ایشیا کے امیر ترین جبکہ دنیا کے 11ویں امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔


زونگ شان شان نے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز بھارت کے مکیش امبانی سے چھین کر اپنے نام کیا، انہوں نے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں مکیش امبانی اور چین کے جیک ما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

زونگ شان شان صحافت، مشروم فارمنگ اور طبی نگہداشت کے شعبوں میں کیرئیر بنانے کے بعد اب ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

زونگ شان شان کے اثاثوں میں 2020 کے دوران 70 اعشاریہ 9 ارب ڈالرز (113 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوا، جو اب 77 اعشاریہ 8 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں۔

اس طرح 66 سالہ زونگ شان شان دنیا کے 11 ویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں جبکہ ایشیا کے نمبر ون امیر ترین شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرلیا،   زونگ شان شان کا نام چین سے باہر بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

تازہ ترین