• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے ٹاپ بزنس مین اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی دادا بن گئے ہیں۔

مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مکیش امبانی کی اہلیہ نے شوہر کی پوتا اٹھائے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ آکاش اور شلوکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے آکاش نے بچپن کی دوست شلوکا مہتا سے مارچ 2019 میں شادی کی تھی۔

آکاش ، مکیش امبانی کے سب سے بڑے بیٹے ہیں جن کی منگنی مارچ 2018 میں اپنی بچپن کی دوست کے ساتھ ہوئی تھی، شوکلا مہتا ہیروں کا وسیع کاروبار کرنے والے بھارت کی معروف شخصیت رسل مہتا اور مونا کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔


  آکاش اور شلوکا کی شادی 9 مارچ 2019 کو بےحد دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ ممبئی میں منعقدہ شادی کی اس عظیم الشان تقریب میں اہم کاروباری شخصیات ، سیاست دان، بالی ووڈ کے نامور ستاروں، کرکٹروں، قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اس خوشی کے موقع پر امبانی خاندان نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شلوکا اور آکاش امبانی ایک بیٹے کے ماں باپ بن گئے ہیں۔

تازہ ترین