ایمزون کے مالک جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ اور دنیا کی امیر ترین عورت ہونے کا اعزاز رکھنے والی میکنزی اسکاٹ نے 7 کھرپ روپے عطیہ کردیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکنزی اسکاٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران تقریباً 400 فلاحی تنظیموں کو 7 کھرب روپے سے زیادہ امداد دی جو اس وبائی مرض کورونا وائرس کے خلاف مصروف عمل ہیں۔
میکنزی اسکاٹ نے کہا کہ وبائی مرض نے امریکیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کی صحت مند زندگی بھی بہت متاثر ہوئی ہے تاہم اس وبائی مرض سے ارب پتیوں کی دولت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایمزون کے مالک جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکنزی اسکاٹ نے دنیا کی امیر ترین عورت ہونے کا اعزاز اپنے نام رکھتی ہیں
میکنزی اسی کے ساتھ دنیا کی بارہویں امیر ترین شخصیت بھی بن گئی ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق میکنزی کی مجموعی مالیت 68 بلین ڈالر ہے جو دنیا میں اس وقت کسی خاتون کے پاس نہیں۔
خیال رہے کہ ایمزون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ میکنزی کی طلاق دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں شمار کی جاتی ہے۔