آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا کے امیر ترین کنوارے کون؟


دنیا کی امیر ترین شخصیات کی دولت کے حوالے سے رپورٹ شائع کرنے والی کمپنی ’ویلتھ ایکس‘ کے مطابق دنیا بھر میں موجود دولت مند لوگ ایسے بھی ہیں جو ابھی تک کنوارے ہیں اور کم عمری میں ہی امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں موجود 10 امیر ترین کنواروں میں سرفہرست شخصیات کا تعلق برطانیہ اور امریکا سے ہے۔

انڈیا روز جیمز :

ویلتھ ایکس کی  جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ انڈیا روز جیمز کی کُل مالیت 28 کروڑ ڈالرز ہے جس کے بعد انڈیا روز جیمز کو امیر ترین کنواروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر لانے میں کامیاب رہا ہے۔

ایون اسپائیگل:

امریکا کی سوشل میڈیا اور کیمرہ کمپنی ’اسنیپ انک‘ کے مالک اور بانی ایون اسپائیگل کا نمبر دوسرا ہے، ان کی مجموعی دولت 2 اعشاریہ ایک ارب ڈالرز ہے۔

ایون اسپائیگل کی عمر اس وقت 25 برس ہے اور تعلق امریکا سے ہے۔ ایون اب تک باقاعدہ رشتہ ازدواج میں تو منسلک نہیں ہوئے لیکن سُپر ماڈل کے ہمراہ کئی مرتبہ ساتھ دیکھے جا چکے ہیں۔

ایلزبتھ ہومز:

جب ایلزبتھ ہومز سیکنڈ ایئر میں تھیں تو انہوں نے ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی کمپنی تھیرانوس (Theranos) قائم کی اور چند ہی مہینوں میں اسکول چھوڑ کر مکمل طور پر اسی سے وابستہ ہوگئیں۔

آج وہ امریکا کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون ہیں، جن کی عمر صرف 32 سال ہے، ان کی مجموعی دولت 4 اعشاریہ 2ارب ڈالرز ہے۔

تھیرانوس کی ایک بایوٹیک کمپنی ہے جو خون کی ٹیسٹنگ میں نئے طریقے اپناتی ہے۔ اس کا ہدف طبی تجربات کو سستا اور فوری بنانا ہے۔

لوکاس ٹی والٹن:

31 سالہ لوکاس ٹی والٹن، سیم والٹن کا پوتا ہے۔  ان کی مجموعی دولت 11 ارب بلین ڈالر کے قریب ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید