• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کی گئی بھارت کے ارب پتی شخصیات کی فہرست میں 34 سالہ نوجوان نکھل کماتھ بھی شامل ہے۔

فوربز کی فہرست کے مطابق  بھارت کی اسٹاکس بروکریج کمپنی ’زیرودھا‘ کے34 سالہ بانی نکھل کماتھ بھی کُل مالیت ایک اعشاریہ 55 کروڑ ارب ڈالرز ہے جو کہ2 کھرب 53 ارب پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

یہاں آپ کو اس نوجوان کی شخصیت کی وہ باتیں بتاتے ہیں جو آپ یقیناً نہیں جانتے  ہوں گے۔

نکھل شطرنج کا ماہر ہے:

نکھل صرف شطرنج کا شوقین کھلاڑی ہی نہیں بلکہ درحقیقت وہ اس کھیل میں پیشہ ورانہ طور پر بھارت کی نمائندگی میں متعدد ٹورنامنٹس میں کرچکا ہے۔

نکھل کا ماننا ہے کہ شطرنج میں مہارت کی وجہ سے ہی تجارتی سطح پر بھی وہ کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔

نکھل کا کہنا ہے کہ شطرنج کھیلنے کے دوران انہوں نے جو مہارتیں حاصل کیں، بنیادی طور پر بزنس میں حکمت عملی تیار کرنے میں انہیں مدد دیتی ہیں۔

نکھل کو اسکول سے نکال دیا گیا تھا:

15 برس کی عمر میں نکھل کو شطرنج میں حد درجہ دلچسپی کے باعث اسکول سے نکال دیا گیا تھا، اسکول سے دستبردار ہونے کے بعد نکھل نے ازخود کتابیں پڑھنا شروع کیں، ہی وجہ ہے کہ نکھل کتابیں پڑھنے کا شغف رکھتے ہیں۔


نکھل کا ماننا ہے کہ کتابیں ہی واحد راستہ ہیں جن کے ذریعے وہ تعلیم حاصل کرسکے، نکھل کے پسندیدہ مصنفین میں نکولس طالب ، پیٹر تھیئل اور رام داس شامل ہیں۔

17 برس کی عمر میں تجارت کا آغاز کیا:

اسکول سے دستبردار ہونے کے بعد محض 2 برس بعد 17 سال کی عمر میں نکھل نے تجارت کا آغاز کیا اور آج وہ دنیا کے جانے مانے بزنس مین میں شمار کئے جاتے ہیں۔

نکھل کا کہنا ہے کہ کامیابی کیلئے کسی مخصوص عمر تک پہنچنا شرط نہیں بلکہ کامیابی آپ کی کوشش کرنے، جذبے اور لگن پر منحصر ہے۔

نکھل نے کال سینٹر سے کیرئیر کا آغاز کیا:

ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل نکھل نے کال سینٹر میں بھی کام کیا، نکھل کے مطابق بزنس کی شروعات سے قبل وہ تقریباً 10 برس تک تجارت کو سمجھنے میں دن صَرف کرتے لیکن رات میں نائٹ شفٹ میں بھی خوابوں کے حصول کے لیے محنت کرتے، انہوں نے نائٹ شفٹ کیلئے ایک کال سینٹر کا انتخاب کیا۔

نکھل کا کہنا ہے کہ میری زندگی کا یہ پہلو یہ ظاہر کرتا ہے کہ چاہے آپ کیسے بھی شروعات کریں، آپ اپنی لگن اور محنت کے ذریعے ناقابل تصور بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

گھومنے پھرنے کا شوق:

نکھل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا ایک جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوگا کہ نکھل کو گھومنے پھرنے اور نئی چیزیں دیکھنے اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنا بے حد پسند ہے۔

تازہ ترین