وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مسلم لیگ نون نے عوام کو جو معاشی گھاؤ دیئے حکومت ان کا مداوا کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کفایت شعاری کے باعث مسلسل پانچویں ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران مالی مشکلات کے باوجود عوام کو 56 ارب کاٹیکس ریلیف دیا۔
اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ 6 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت وصولیوں میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشی اعشاریے بہتر معیشت کا پتہ دے رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ شوباز اینڈ کمپنی نے بےدردی سے عوامی پیسہ لوٹا، مسلم نون لیگ نے پنجاب کو 1200 ارب کے قرض میں ڈبویا۔