• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ حکومت صوبے کو 1200 ارب کا مقروض کر گئی، فردوس اعوان


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت صوبے کو 1200 ارب روپے کا مقرض کرگئی۔

لاہور میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فردوس اعوان نے کہا کہ معیشت کی تباہی کی وجہ ایک مخصوص خاندان بنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مالی مشکلات کا سامنا حکمت عملی کے ساتھ کیا ہے۔


ہاشم جواں بخت نے کہا کہ صوبے میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے، صرف ہماری نہیں دنیا کی معیشت کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔

اس سے قبل ایک بیان فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مرض لاعلاج ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کی کشتی منجدھار میں ڈوب چکی ہے، اقتدار کے بغیر پیپلز پارٹی کی سیاست سندھ میں زندہ نہیں رہ سکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ آصف زرداری صاحب نے دکھائی سجی تھی اور ماری کھبی ہے، اب مریم نواز کو ہوش آجانا چاہیے۔

انہوں نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ وہ لیڈر بننا چاہتی ہیں تو جاتی امرا کے محل سے باہر نکلیں اور غریب کی زندگی کا بغور جائزہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت قبضہ مافیا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتی ہے، قبضہ مافیا کا قلع قمع کرنے میں جلد کامیاب ہوجائیں گے۔

تازہ ترین