پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقع کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غریب 11 کان کنوں کا وحشیانہ قتل دہشتگردی کی سنگین نوعیت ہے، حکومت یقینی بنائے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کوئلہ کی کان کنی سیکٹر کے مزدوروں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرے اور تحفظ کو یقینی بنائے، وفاق خواہ بلوچستان کی حکومت متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کرے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہر پاکستانی دہشت گردی کی مذمت کرے۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی ہے۔