• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھ:دہشتگردوں کی فائرنگ،11کان کن جاں بحق


بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق ہو گئے۔

مچھ کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ سے زخمی کان کنوں کی تعداد 4 ہے، پولیس کے مطابق زخمی کان کنوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں مچھ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس، انتظامیہ اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے،جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


ڈی سی کچھی مراد کانسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مچھ کے علاقے گشتری میں پیش آیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کان کنوں کی میتوں اور زخمیوں کو مچھ سے لانے کے لیے ایمبولینسیں کوئٹہ سے روانہ کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین