پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) خیبرپختون خوا کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ قوم ابھی تک مرادسعید کے 200 ارب ڈالرکے وطن واپس آنے کا انتظار کر رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مراد سعید کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید 200 ارب ڈالر تو لائے نہیں، 316 ارب روپے کی نئی پھلجھڑی چھوڑدی۔
انہوں نے کہا کہ مراد سعید کی مضحکہ خیز گفتگو دراصل عمران خان کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔