• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے، وہ اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے، ظفر گوہر کو شاداب خان کے ان فٹ ہونے کے سبب نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان شاہینز کی ٹیم سے قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

پچیس سالہ ظفر گوہر نے 2014 کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، اُس سے قبل وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیبو کرچکے تھے۔

ظفر گوہر پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیل چکے ہیں، اُنہوں نے یہ میچ 17 نومبر 2015 کو شارجہ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

سال 2019 کے ڈومیسٹک کرکٹ کے سیزن میں ظفر گوہر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جس کا صلہ اُنہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی صورت میں ملا تھا۔

اب ظفر گوہر اپنی منزل پانے میں کامیاب ہوئے ہیں جب اُنہیں کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ٹیسٹ کیپ دی گئی۔

اس حوالے سے نوجوان کرکٹر ظفر گوہر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹر بننا اُن کا بچپن کا خواب تھا۔

تازہ ترین