• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ میں تاریخ رقم، 16 سالہ عمر خالد چیمپئن بن گئے

60ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، پہلی مرتبہ 16 سالہ عمر خالد چیمپئن بن گئے، رافع راجہ دوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی میں ہونے والی 60ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ میں ملک کی نئی تاریخ رقم ہوئی۔

پہلی مرتبہ سولہ سال کے عمر خالد چیمین بن گئے، انھوں نے 292 کے مجموعی اسکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔


گالفر رافع راجہ 296 کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ صائم شازلی 299 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

سینیئر امیچرز میں ملک کے 45 گالفرز کے درمیاب سخت مقابلہ ہوا پہلے نمبر پر رستم علی چھٹہ آئے دوسری پوزیشن پر اظہرعباس نے کامیابی حاصل کی۔

خواتین گالفرز کے درمیان بھی کانٹے کا مقابلہ ہوا جہاں لاہور کی رمشا نے دلچسب مقابلے کے بعد فتح حاصل کی۔

اس موقع پر پاکستان گالف فیڈریشن کے صدر لفٹننٹ جنرل محمد ہلال حسین نے کہا کہ گالف میں ینگ پلئیرز اور خواتین کی بڑی تعداد کا آنا خوش آئند ہے ہے۔

اختتامی تقریب میں کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے گئے ٹیم ایونٹ کا میلہ سندھ اے کی ٹیم نے اپنے نام کیا۔

تازہ ترین