کوئٹہ (آن لائن) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات عبدالستارشاہ چشتی نے گوادر میں باڑ لگانیکی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہےکہ باڑلگا نا مقامی عوام کیساتھ ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے جزائر کو وفاقی تحویل میں دینا صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، وفاقی حکومت کیجانب سے آرڈیننس کے اجرا کے باوجود بلوچستان وسندھ کے قومی وسائل پر جبری تسلط اوراستحصالی پالیسیوں کو مزید تقویت دوام بخشنے کی کوشش ہے، بلوچستان اور سندھ کے ساحل ووسائل پر اختیارات چھیننے کے تسلسل کی کڑی ہے، سو کے قریب چائنیز جہازوں کوسندھ بلوچستان میں ماہی گیری کیلئے پہلے ہی لائسنس جاری ہوچکے ہیں، جن میں 25سے 30 جہاز بمعہ سامان بلوچستان اور سندھ کےساحل تک پہنچ بھی گئے ہیں ،ان ناروا پالیسیوں سے ساحلی علاقوں کے آٹھ لاکھ کے قریب ماہی گیر براہ راست متا ثر ہوں گے۔ماہی گیر کو دیدہ دانستہ طورپر نان شبینہ کو محتاج کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی لینڈز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا آرڈیننس جاری کرکے وفاق نے اختیارات سے تجاوز کیا،ان جزائر پر بسنے والے ماہی گیر ہی ان کے مالک ہیں یہ وفاق کی ملکیت نہیں، ان پر حقِ ملکیت ظاہرکرکے آئین سے تجاوز کیا گیا ہے۔