وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ ہم سب ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مچھ میں دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے ، کم ہے ، دہشت گردی کا مقصد فرقہ وارانہ تصادم کرانے کی سازش ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام علمائے کرام اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی میں جاں بحق ہونیوالے پاکستان کے بچے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کرک میں مندر پر حملے کی بھی مذمت کرتے ہیں، آئین اور قانون سب کو مساوی حقوق دیتا ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہم کل بھی فلسطینیوں کیساتھ کھڑے تھے ، آج بھی کھڑے ہیں۔