• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حمایت ٹرولز کا دباؤ، بھارتی فنکار کو اپنی شہریت ثابت کرنا پڑگئی

بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے سوشل میڈیا پر ٹرولز کا منہ بند کرتے ہوئے اپنی شہریت کے ثبوت دے دیے۔ 

بھارت میں کسانوں کا مودی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے جس میں کسانوں کی حمایت میں متعدد فن کار بھی شریک ہوچکے ہیں۔ 

ایسے میں دلجیت دوسانجھ نے بھی کسانوں کی حمایت میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی، تاہم یہ شرکت ان کے لیے مہنگی پڑگئی۔ 

دلجیت کو سوشل میڈیا پر مودی حمایتوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی شہریت تک پر سوالات اٹھادیے۔ 

تاہم اب اس بھارتی اداکار و گلوکار نے بھارتی وزارت خزانہ کی جانب سے انھیں دیے گئے انکم ٹیکس سرٹیفکیٹس شیئر کروائے۔ 

اپنے پیغامات میں دلجیت نے پنجابی زبان میں لکھا کہ اب حالات ایسے ہوگئے ہیں مجھے اپنی بھارتی شہریت کے لیے ثبوت پیش کرنا پڑ رہا ہے۔

دلجیت نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ ’ہوا میں تیر نہ چلاؤ، اس سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے۔‘

 واضح رہے کہ دلجیت اداکاری کے ساتھ ساتھ مداحوں میں اپنی آواز کا رس بھی گھول چکے ہیں۔ 

تازہ ترین