• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے یورینیئم کی 20 فیصد افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کردیا

ایران نے فردو جوہری مرکز میں یورینیئم کی 20 فیصد افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کردیا۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے سرکاری میڈیا کو بتایا ہے کہ فردو جوہری مرکز میں یورینیئم کی 20 فیصد افزودگی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔


یورینیم کو 20 فیصد تک افزودہ کرنا وہ کام ہے، جس کی ایران کو عالمی طاقتوں کے ساتھ اس کے جوہری معاہدے کے تحت اجازت نہیں ہے۔

انٹرنیشل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ ایران کے اس اقدام پر آج ہی معاہدے میں شامل دیگر رکن ملکوں کو آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین