• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپور کی اکشے کمار کا بینک اکاؤنٹ ہیک کرنے کی خواہش

سدا بہار بھارتی اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار کا بینک اکاؤنٹ ہیک کرنا اور بالی ووڈ ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن کی وارڈروب ہائیجیک کرنا ان کی خواہش ہے۔ 

کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور نے شو کی ٹیم اور مہمانوں کے ساتھ جگتیں ماریں جبکہ اس دوران میزبان کپل شرما کے سوالات کا دلچسپ انداز میں جواب بھی دیا۔ 

جب کپل شرما نے انیل کپور کے ایور گرین ہونے سے متعلق مذاق کیا تو انیل نے بتایا کہ ان سب کے پیچھے ان کی اہلیہ کا ہاتھ ہے۔ 

دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا تو انیل کپور نے سوال اٹھایا کہ تمھیں بڑی فلموں کی آفر کی گئی تو تم نے انھیں کیوں چھوڑا جس پر کپل نے بتایا کہ انھوں نے شو کی وجہ سے ان فلموں کو چھوڑا، تاہم ساتھ میں کپل نے ہاتھ جوڑ کر مزید فلموں کی پیشکش بھی کرڈالی۔ 

کپل شرما نے شو میں انیل کپور سے فرضی سوالات پوچھے تو انیل کپور نے ایک کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کی وارڈروب کو ہائیجیک کرنا چاہیں گے۔ 

انیل نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا اگر انھیں موقع ملتا ہے تو وہ اکشے کمار کا بینک اکاؤنٹ بھی ہیک کرنا چاہیں گے۔ 

تازہ ترین