• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس نے دنیا کو تو ہلا کر رکھ دیا مگر پلئیرز کے حوصلے پست نہیں ہوئے ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں ہونے والی لیڈیز امیچرز انویٹیشنل گالف چیمپئن شپ میں خواتین گالفرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ملک بھر سے 50 امیچرز گالفرز کے درمیان دلچسب ایکش دکھائی دیا۔

ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں ہونے والی لیڈیز امیچرز انویٹیشنل گالف چیمپئن شپ میں گالفرز کو چار کیٹیگریز میں رکھا گیا تھا جبکہ ایونٹ میں صوبوں کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر حمیرا خالد کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے سے آئی خواتین گالفرز نے یہ ثابت کردیا کہ ان میں کھیل کا کتنا جنون ہے۔

دوسری جانب پاکستان گالف فیڈریشن کے صدر محمد ہلال حسین نے کہا کہ ان کی بھرپور سپورٹ خواتین اور یوتھ گالفرز کے ساتھ ہے۔

مقابلے کے دوران لیڈیز گالفرز کے اسٹائل اسٹروک سے دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے۔


تین دن تک جاری رہنے والے دلچسب مقابلے کے دوران کبھی ہمنا امجد برتری حاصل کرتیں تو کبھی رمشا اعجاز لیکن فائنل راؤنڈ ہمنا امجد کے نام رہا انھوں گراس میں کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔

نیٹ کیٹیگری میں رمشا اعجاز فاتح رہیں، اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی اینگرو کی چیف لیگل آفیسر شمائلہ ماکر تھیں، جنھوں نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کئے، لانگسٹ ڈرائیو ملیحہ الاہی نے کھیلی۔

تازہ ترین