• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک میں مندر جلانے کے کیس میں تحقیقات مکمل

ایک رکنی کمیشن نے پشاور میں مندر جلانے کے معاملے پر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

کمیشن نے مندر جلانے کی جامع تحقیقات کی سفارش کردی۔

کمیشن نے کہا کہ وقوعے سے متعلق تمام شہادتیں اور شواہد اکٹھے کیے جائیں، واقعے کے مرکزی ملزم مولوی شریف نے عوام کو اشتعال دلایا۔

آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے ملوث ملزمان کو مثالی سزائیں دی جائیں۔

واضح رہے کہ ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے گاؤں ٹیری میں ہندوؤں کے مندر کی توسیع کے خلاف مشتعل مظاہرین نے مندر کی عمارت کو توڑ پھوڑ کر آگ لگا دی تھی۔

تازہ ترین