• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15سالہ لاپتا لڑکی کو فوری بازیاب کرایا جائے، ہائیکورٹ کا پولیس کو حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے معذور باپ کی درخواست پر پولیس کو 15 سالہ لاپتا لڑکی کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں شہری مدثر حسین کی جانب سے بیٹی کی بازیابی سے متعلق درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ افشاں کو لنڈی کوتل کے قریب نامعلوم افراد رکشے سے اتار کرلے گئے۔ بازیابی کیلئے پولیس سے رابطہ کیا تو تعاون نہیں کیا گیا، تیموریہ تھانے والوں نے کہا حیدری تھانے کا کیس ہے اور حیدری پولیس نے منگھوپیر بھیج دیا ۔دو روز دھکے کھانے کے بعد حیدری تھانے کی پولیس نے بیٹی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس بیٹی کی بازیابی کے لیے تعاون نہیں کررہی۔عدالت سے استدعا ہے کہ بیٹی کی فوری بازیابی کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین