• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے یورینیم کی 20فیصد افزودگی کا عمل شروع کردیا

ویانا (اے ایف پی، جنگ نیوز) ایران نے یورینیم کی افزودگی سے متعلق اپنے ارادے کو حقیت میں بدل دیا، ایران نے یورینیم کی 20فیصد افزودگی کا عمل شروع کردیا، اقوام متحدہ میں جوہری توانائی کے نگراں ادارے (آئی اے ای اے) نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تہران نے یورینیم کی 20فیصد افزودگی شروع کردی ہے ، یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی کو 20فیصد تک کرنا جوہری معاہدے سے بے دخلی کے مترادف سمجھا جائیگا، یورپی یونین کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا کہ برسلز میں اقوام متحدہ کے جوہری نگراں کے ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر کی جانب سے بریفنگ کا انتظار کریں گے کہ اس سے ضمن میں کیا اقدام اٹھایا جائے۔

تازہ ترین