• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور محمد علی درانی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور ( نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی دوبارہ سیاست میں متحرک ہوگئے، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور فنکشنل لیگ کے رہنماء محمد علی درانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملکی سیاست میں محاذ آرائی ، اپوزیشن تحریک اور گرینڈ ڈائیلاگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اورمسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء محمد علی درانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی محاذ آرائی ، اپوزیشن تحریک اور گرینڈ ڈائیلاگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، محمد علی درانی قومی سطح کے ڈائیلاگ کیلئے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے بھی جیل میں مل چکے ہیں۔

تازہ ترین