کورونا وبا کے بے قابو ہونے پر انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر ملک میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول فروری کے وسط تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور طلباء کے لیے آن لائن تعلیم کی سہولت کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس سے متعلق نئی پابندیوں کو قانون کی شکل دینے کے لیے کل پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتے ملک کے لیے سخت ترین ثابت ہوں گے۔
یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا سے برطانیہ میں مزید 400 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 75 ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔