پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کہتے ہیں کہ بلوچستان میں 11 بے گناه مسلمانوں کو شہید کرنے کا مجرمانہ اقدام ناقابلِ معافی ہے۔
ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ داعش کے دہشتگردوں نے عقیدے کی بنیاد پر11 بےگناہ مسلمانوں کو شہید کیا جو کہ ناقابلِ معافی ہے۔
سید محمد علی حسینی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ شجر ملعونہ کو جڑ سے اُکهاڑ پهینکنا ہوگا۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ وحشی قاتلوں کو سزا دلوانا لواحقین کے زخموں پر معمولی مرہم ہے۔