• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا، بھارت سڈنی ٹیسٹ میں تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے سڈنی ٹیسٹ میں تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی۔

کرسمس کے بعد آسٹریلیا میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی روک تھام کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

سات جنوری سے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں۔


سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد محدود کردی گئی، اب صرف 25 فیصد تماشائی گراؤنڈ میں میچ دیکھ سکیں گے یعنی 38 ہزار تماشائیوں والے اسٹیڈیم میں روزانہ 9 ہزار 500 تماشائی آسکیں گے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کہتے ہیں کہ یہ کرکٹ فینز کے لیے مشکل ضرور ہے لیکن حفاظت ضروری ہے۔

تازہ ترین