• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف کشمیریوں نے یوم حق خودارادیت منایا۔

مظفر آباد کے آزادی چوک پر ہونے والے مظاہرے میں بارش اور سردی کے باوجود بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن تک مارچ کیا گیا۔

یوم حق ارادیت کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد، ملتان، بدین اور تھر پارکر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔


اس دن کی مناسبت سے سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم کا موقف ایک ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کی وکالت کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امید ہے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اقتدار سنبھال کر مسئلہ کشمیر پر موثر آواز اٹھائیں گے۔

تازہ ترین