• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق سندھ حکومت کو سپورٹ نہیں کررہا ہے، ناصر حسین شاہ


وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاق صوبائی حکومت کو سپورٹ نہیں کررہا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ڈونرز کی مدد سے شہر کی ترقی کے منصوبے بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونر شہر کی ترقی کے منصوبوں میں ہماری شہرت کے باعث تعاون کررہے ہیں۔


ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ماہی گیروں کی آبادیوں کو اپ گریڈ کریں گے، کوسٹل بیلٹ کے لیے جامع منصوبہ بنایا ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے بھی تحریک انصاف کی قیادت پر برہمی کا اظہار کیا اور اسے سندھ دشمن قرار دیا۔

تازہ ترین