• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ممالک تماشائی، اسرائیل نے فلسطینیوں کی وسیع اراضی پر قبضے کی منظوری دیدی

بیت لحم (این این آئی)قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی دسیوں دونم اراضی پر قبضے کی منظوری دے دی ہے اور مسلم ممالک تماشائی بنے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور انسداد یہودی آباد کاری مرکز کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے بیت لحم میں حوض نمبر 8میں الشفا کے مقام پر، الخضر قصبے کی وادی الھندی، حض نمبرایک کے قسیمہ ام الطلع،حوض نمبر چار کے علاقے وعر ابومہر ، العقبان اور مرو کے حوض نمبر پانچ میں فلسطینیوں کی دسیوں کینال اراضی پرقبضے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت لحم میں فلسطینیوں کی اراضی پرقبضے کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی ریاست یہودی آباد کاروں کے سامنے فلسطینی اراضی پرقبضے کے لیے تمام رکاوٹیں ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

تازہ ترین