• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم بلاول کی پیدائش سے قبل منتخب ہوتی رہی ہے، ایم کیو ایم

ایم کیو ایم بلاول کی پیدائش سے قبل منتخب ہوتی رہی ہے، ایم کیو ایم 


کراچی(اسٹاف رپورٹر، نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی پیدائش سے قبل ایم کیو ایم منتخب ہوتی رہی ہے، ان کے والد ایم کیو ایم کے ووٹوں کی طلب میں نائن زیرو آتے رہے ہیں، فیصل سبزواری نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اعلانیہ اور پیپلزپارٹی غیراعلانیہ اتحادی ہے،بلاول بھٹو اپنی پارٹی کو تمام اسمبلیوں سے مستعفی کرائیں، بلاول ایسا کریں گے تو ایم کیو ایم جمہوریت کے لیے ان کی قربانی پر داد دے گی،بلدیاتی حکومت سے واٹر بورڈ ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی چھیننے کا سہرا بلاول کے سر ہے، ماسٹر پلان، بڑی سڑکوں کا اختیار اوروسائل چھیننے کا سہرا بھی بلاول کے سر جاتا ہے، دوسری جانب ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے کہا ہے کہبلاول بھٹو پی ڈی ایم میں وعدہ کرکے استعفی نہ دینے کی مجبوری بتائیں؟ ایم کیوایم پاکستان کی وفاقی حکومت سے علیحدگی کی صورت میں سندھ پر مسلط ٹولہ وفاق میں مسلط نہ ہوجائے، ایم کیوایم پاکستان کی وفاقی حکومت میں شمولیت سے کرپٹ مفاد پرست ٹولہ اقتدار میں آنے سے دور ہے، پچھلے پچاس برس سے پیپلزپارٹی کے حکمرانوں اور ان کے خاندانوں نے سندھ کو برباد کیا ہواہے، ایم کیوایم پاکستان سے وفاق میں رہنے کی مجبوری پوچھنے والے بلاول پہلے چیئرمین سینٹ کو دئے جانے والے ووٹوں کی اپنی مجبوری بتائیں، بلاول حکومت کے غیر اعلانیہ اتحادی ہوکر کس منہ سے ایم کیوایم پاکستان کو حکومت سے باہر آنے کا مشورہ دے رہے ہیں، اگر بلاول کو ایم کیوایم پاکستان سمجھ نہیں آتی تو کچھ دن قبل کس مطالعاتی دورہ پر پیپلزپارٹی کا وفد ہمارے مرکز بھیجا تھا؟

تازہ ترین