• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی بابا گروپ کے بانی جیک ما غائب کیے گئے ہیں اور نہ گرفتار، امریکی ٹی وی

کراچی (نیوز ڈ یسک) چین کی ملٹی نیشنل کاروباری کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما کے متعلق بتایا گیا ہے کہ میڈیا اطلاعات کے برعکس، وہ لاپتہ نہیں ہوئے۔

 امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ منظر عام پر کم نظر آ رہے ہیں اور وہ جان بوجھ کر ایسا کر رہے ہیں اور ایسا کچھ وقت تک جاری رہے گا۔ 

امریکی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چونکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے علی بابا اور اینٹ گروپ کیخلاف کریک ڈائون شروع کر رکھا ہے اسلئے گزشتہ دو ماہ کے دوران جیک ماہ منظر عام پر نہیں آ رہے۔

 امریکی ٹی وی کے مطابق، جیک ما منظر عام پر نظر نہیں آ رہے لیکن وہ لاپتہ نہیں ہوئے، انہیں گرفتار بھی نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین