لیہ(صباح نیوز)لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے مز ید 6 افراد ہلاک، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15ہوگئی جن میں ایک ہی خاندان کے 8افراد شامل ہیں۔ لیہ کے نواحی علاقے کروڑلعل عیسن میں زیریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے 8 افراد شامل بھی ہیں، جن میں 6سگے بھائی اور ان کے 2بیٹے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے مٹھائی کے نمونے تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ مٹھائی کی دکان سیل کر کے مالک کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزشاہد نامی شخص نے بچے کی پیدائش پر خوشی میں اپنے قریبی رشتے داروں کو گھر پر دعوت دی اورمٹھائی کھلائی، مٹھائی کھاتے ہی متعدد افراد کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے خوشی کے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی تھی۔