• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں باڑ لگانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ کا گوادر میں باڑ لگانے کا کام بند کرنے سے متعلق بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے گوادر میں باڑ لگانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے بیان میں کہا گیاہے کہ بلوچستان بار کونسل نے گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کیا تھا جس پر بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے حکومت بلوچستان سے جواب طلب کیا تھا اور بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان اسمبلی میں معاملات بھیجے کہ حکومت اس پر موثر قانونی سازی کرے اور گوادر کے عوام کے خدشات دور کرے جس پر حکومت نے اسمبلی کے فلور پر ایک کمیٹی تشکیل دی جوتمام جماعتوں کے پارلیمانی ممبران پر مشتمل تھی بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے بد دیانتی اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے برعکس ایک سرکاری کمیٹی تشکیل دی گئی جسے بلوچستان بار کونسل اور گوادر کے عوام مسترد کرتے ہیں بیان میں کہاگیاہے کہ حکومت بلوچستان کا یہ اقدام ہائیکورٹ کے فیصلے کی روگردانی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں بیان میں کہا کہ حکومت ایک فوری طور پر گوادر میں باڑ لگانے کا کام روکے اور کمیٹی کو جلد سے جلد گوادر باڑ کے حوالے سے گوادر کےدورے کے لیے ٹائم فریم دے کر بلوچستان اسمبلی کی رولنگ کی پاسداری کی جائے بصورت دیگر بلوچستان بار کونسل کو یہ آئینی حق حاصل ہے وہ اس حکومتی بددیانتی کے خلاف دوبارہ عدالت سے رجوع کریگی۔
تازہ ترین