• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی خواتین ٹرین ڈرائیور کے چرچے

روس میں خواتین کو ٹرین چلانے کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد خواتین ٹرین ڈرائیورز کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

روس میں خواتین کو ٹرین ڈرائیور بننے کی اجازت دینے کا فیصلہ حکومت کے خواتین پر مختلف قسم کی ملازمتوں پر پابندی کا قانون بدلنے کے بعد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ماسکو ٹرانسپورٹ سسٹم کے حوالے سے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی خاتون میٹرو ٹرین خاتون ڈرائیور نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی شروع کردی ہے۔

ٹرین کی ڈرائیونگ خطرناک ہونے کے باعث کیمونسٹ دور میں خواتین کے لیے اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ماسکو میٹرو نے حالیہ تاریخ میں خواتین کو پہلی بار ڈرائیور کے طور پر بھرتی کیا ہے جبکہ گذشتہ سال خواتین کو اس ذمہ داری کے لیے تربیت دی گئی تھی۔

روس میں قوانین کے تحت خواتین پر 456 قسم کی مختلف ملازمتیں کرنے پر کئی دہائیوں سے پابندی عائد تھی لیکن گذشتہ سال ستمبر میں ملک کی وزارت محنت نے مردوں کے لیے مخصوص ملازمتوں کی تعداد کو 100 تک کم کر دیا ہے۔

ان کے تحت خواتین پر نیوی، ٹرین، ٹرک اور بس ڈرائیور، بحری جہازوں کے عملے، کان کنی اور کار مکینکس کے طور پر کام پر پابندی تھی۔

روسی دارالحکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرین چلانے کو جدید ٹیکنالوجی کے باعث مزید شدید جسمانی مشقت میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

تازہ ترین