• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھاکپور، انوشکا شرما اور حناخان کے فیشن ڈیزائنر نے نام اور جنس بدل لی

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فیشن ڈیزائنر نے جنس اور نام بدل لیا، مرد سے عورت بننے والے فیشن ڈیزائنر نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔

بالی ووڈ میں کیارا ایڈوانی، شردھا کپور، انوشکا شرما، کترینہ کیف، حنا خان اور دیپیکا پڈوکون سمیت کئی بڑی اداکاروں کے ڈریس ڈیزائن کرنے والے والے نے اپنا نام اور جنس بدل لی۔

بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سواپینل شنڈے نامی فیشن ڈیزائنر نے اپنا نیا نام سائشا اور جنس عورت بتائی ہے۔


بھارتی میڈیا نے کئی مشہور اداکاروں کے کپڑے ڈیزائن کرنے والے سواپینل شنڈے کی مردانہ اور زنانہ لُک کی تصاویر اپنی خبروں کے ساتھ لگائیں ہیں۔

سواپینل شنڈے یعنی سائشا شنڈے نے اپنے پیغام میں اپنے متعلق پائے گئے تاثر کو زائل کرتے ہوئے کہا کہ میں جنس پرست مرد نہیں بلکہ ٹرانس ویمن ہوں۔

فلم انڈسٹری کے نامور فیشن ڈیزائنر کے اعترافی پیغام پر بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے قابل ستائش اور دل دہلادینے والے تبصرے چھوڑے ہیں۔

تازہ ترین