• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پارلیمنٹ عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوٕں کی ہنگامہ آرائی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ کرفیو پورے شہر پر لاگو ہو گا۔

امریکی دارالحکومت میں مقامی وقت کے مطابق کرفیو شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک رہے گا۔

واشنگٹن کی سڑکوں پر سناٹا ہو گیا، لوگ گھروں میں چلے گئے۔ پولیس نے کیپیٹل ہل عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس اور وائٹ ہاؤس کے باہر ٹرمپ کے حامیوں کا انتخابی نتائج پر احتجاج جاری تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ) کی عمارت میں داخل ہو گئے۔ ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ چھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر مائیک پنس کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے کیپیٹل ہل کی عمارت کو خالی کرالیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔

تازہ ترین