• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیصر راشد خان چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر، صدر نے منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قیصر راشد خان کو عدالت عالیہ پشاور کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دیدی ہے،سیکرٹری وزارت قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر نے جسٹس قیصر راشد خان کو بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے جس پر سینئر ترین جج جسٹس قیصر راشد خان کو پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین