• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ہزارہ کمیونٹی کے افراد کےقتل کیخلاف احتجاج

پشاور (لیڈی رپورٹر)امامیہ جرگہ و محرم کمیٹی خیبر پختونخوا نے بلوچستان کے علاقہ مچھ میں شعیہ ہزارہ کمیونٹی کے گیار افراد کوقتل کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہا کہ کہ کوئٹہ میں دھرنا پر بیٹھے شعیہ ہزارو ہ کمیونٹی کے مطالبات جلد از جلد پورے کیے جائے اور دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے رابطہ سیکرٹری آخوانزادہ مظفر علی نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہزاراہ کمیونٹی کے شعیہ مسلمان کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھائنگے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔
تازہ ترین