• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا طارق جمیل نے کونسا اعزاز اپنے نام کیا؟

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز ہوگئے۔

نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

مولانا طارق جمیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اب تک اُنہوں نے اب تک چار سو پوسٹس کی ہیں جو دین اسلام کی تبلیغ سے متعلق ہیں۔

طارق جمیل نے جن اکاؤنٹس کو اپنے انسٹاگرام سے فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد صرف دو ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے لہٰذا اطبّاء کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں۔

اپنے پیغام میں معروف مبلغ اسلام نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

تازہ ترین