• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کیسز بڑھنے پر لبنان میں مساجد بند، باجماعت نمازیں معطل

مشرق وسطیٰ کے ملک لبنان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث ملک کی تمام مساجد بند اور باجماعت نمازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کے متعلقہ محکمہ نے کہا ہے کہ فیصلے پر عملدر آمد جمعرات سے  شروع ہوگیا ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ تمام مساجد میں 5 وقت نماز کی اذان دی جائے گی، جمعہ سمیت تمام نمازیں باجماعت مسجد میں ادا نہیں کی جاسکتیں، تمام مسالک کی مساجد فیصلے کی پابند ہیں۔


واضح رہے کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق لبنان میں دو لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ 37 ہزار سے زیادہ وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1550 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کے باعث اسپتالوں میں کئی مسائل ہیں۔ ملک کے کئی اسپتالوں میں مزید مریضوں کے لیے گنجائش نہیں رہی جبکہ انتہائی نگداشت کا شعبہ سخت دباؤ کا شکار ہے۔

تازہ ترین