• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ، اسپتالوں میں گنجائش ختم

لبنان میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد اب وزیر صحت حمد حسن نے کہا ہے کہ ملک کے اسپتالوں میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی لیے گنجائش نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیر صحت نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ دو ہفتے لاک ڈاؤن آج ختم ہو رہا ہے مگر شہری حفاظتی تدابیر پر پابندی کے لیے تیار نہیں۔ 


جس کی وجہ سے کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور اب اسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی، اگر انتظامیہ بستروں کا اضافہ کرے تب بھی ناکافی ہوں گے۔

انھوں نے کہا  اگر عوام حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کریں گے تو صحت کا پورا نظام ناکارہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1842 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ  22 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین