پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت سہولت کارڈ کی سروس عارضی طورپر معطل کردی گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ اسپتال صحت کارڈ کے مریضوں کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں۔
مالی خسارے اور آڈٹ اعتراضات سے بچنے کے لیے صحت کارڈ سروس کی معطلی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں صحت سہولت کارڈ ٹیم اور اس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔