• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کراچی میں بڑے پیمانے پر 114ملازمین کے تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سندھ زون کے اعلیٰ افسران نے کراچی میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کردی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالحمید بھٹو نے اس حوالے سے 5نوٹیفکیشن جاری کیے۔ مجموعی طور پر 114ملازمین کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ زیادہ تر تبادلے ایئرپورٹ امیگریشن سے دوسرے سرکلز میں جبکہ مختلف سرکلز سے ایئرپورٹ امیگریشن کیے گئے ہیں۔ مذکورہ تبادلے انسپکٹر سے کانسٹیبل کے کیے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ امیگریشن کے علاوہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل، کارپوریٹ کرائم سرکل، کمرشل بینک سرکل اور اینٹی کرپشن سرکل کے ملازمین بھی تبادلے ہونے والوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین