• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل سے آمد و رفت کے حوالے سے پالیسی پر غور ہورہا ہے، شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پاکستان میں دہشتگردی کی فضا بنا نا چاہتا ہے ۔کابل میں دہشتگردوں کا اتحاد بیٹھاہوا ہے ،اسلام آباد ،پشاور، کوئٹہ ہائی الرٹ پر ہیں کیوں کہ یہ علاقے کابل کے قریب ہیں وہاں سے ہزاروں لوگ یہاں آتے ہیں اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ،آمدورفت کے حوالے سے پالیسی پرغور ہورہا ہے۔دو لاکھ جعلی شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں۔اسلام آباد میں 33چیک پوسٹیں تھیں جس میں سے تیس ختم کردیں اور مزید تین بھی ختم کردیں گے۔

تازہ ترین