گوادر اور اس کی بندرگاہ پر تعمیر و ترقی کی رفتار کیا ہے؟مختلف شعبوں میں کس انداز سے سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور کیا اس کے ثمرات مقامی افراد تک پہنچ رہے ہیں۔یہ جان سکیں گے آج رات سلیم صافی کے ساتھ پروگرام ’جرگہ‘ میں۔
بلوچستان میں امن و خوشحالی کے لیے گوادر کی بندرگاہ اپنے محل و قوع اور جغرافیائی اہمیت کے حوالے سے منفرد مقام رکھتی ہے۔کیا گوادر عالمی تجارت کے حوالے سے گولڈن گیٹ وے ثابت ہو گا؟گوادر منفرد کیوں ہے؟ بلوچستان کتنا بدلا ہے؟گوادر کی اہمیت کیا ہے؟ کون کون سے چیلنجز درپیش ہیں؟گوادر کے لوگ کیا سوچتے ہیں؟
سلیم صافی کا مکران کا سفر اور مشاہدات،میرسرفراز بگٹی سمیت دیگر اہم شخصیات اور مقامی افراد سے گفتگوپیش کی جائے گی بلوچستان کی ساحلی پٹی سے سلیم صافی کے خصوصی جرگہ میں آج رات 10بجکر 5 منٹ پر صرف جیو نیوز پر۔