کوئٹہ(آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پشین کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی۔ امیدوار سیدعبدالجلیل آغا ہونگے۔ان خیالات کااظہارجمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے سیدصدرالدین حاجی عبداللہ جان اوردیگروفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان ایک اصول پرست مذہبی وسیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ہروقت ہرمیدان میں قوم کی حقیقی معنوں میں نمائندگی وترجمانی کاحق اداکیاہے۔جمعیت نظریاتی کسی حادثے یاموسم کی پیداوارجماعت نہیں بلکہ علمائے دیوبند،اس کےاکابرواسلاف دیوبندکمیشن ومقاصدپرعمل پیراوارث جماعت ہے جوشخصیات مفادات سے بالاتراسلاف واکابرین کے اہداف کے حصول کیلئے عملی جہدوجہدکررہی ہیں۔