• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، موٹرکار کھائی میں گر گئی،میاں بیوی اور چار بچے زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) موٹروے پر تیزرفتاری کے باعث موٹرکار کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اوران کے چار بچے زخمی ہو گئے اور بالا حصار کے قریب ٹرک الٹنے سے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گیا ۔موٹروے پر پشاور ٹول پلازہ کے قریب موٹرکار تیزرفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ادریس خان ان کی اہلیہ اور چار بچے جن میں نو سالہ بختیار ٗچھ سالہ اقراء ٗگیارہ سالہ صالحہ اور پانچ سالاایپی زخمی ہو گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ادھر قلعہ بالا حصار کے قریب ٹرک الٹنے سے ڈرائیور عبداللہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔جنہیں ریسکیو 1122کی ٹیم نے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا ۔
تازہ ترین