• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل غازی کا عبدالرحمٰن بھی پاکستان پہنچ گیا

اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

تُرک اداکار جلال نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔

اس ضمن میں جلال نے انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں، اُنہوں نے اپنی پہلی انسٹا اسٹوری میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسلام علیکم پاکستان۔‘

جلال نے لکھا کہ ’اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے۔‘

تُرک اداکار نے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں دو موسیقار بڑے ہی خوبصورت انداز میں تبلہ اور رباب بجاتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تُرک اداکار نے اپنی لوکیشن یعنی مقام میں ’اسلام آباد، پاکستان‘ لکھا اور اسلام آباد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں  ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

دوآن ایلپ کے بعد اس سیریز کے مرکزی کردار ارطغرل غازی نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ جلال نے تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں قائی قبیلے کے ایک بہادر اور ایماندار سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

تازہ ترین