ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے شوہر کے ساتھ سال 2021 کی پہلی تصویر شیئر کرکے سالِ نو کی پرفیکٹ شروعات کردی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھوبین کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں بالی وڈ اداکارہ اور اُن کے شوہر ساحلِ سمندر پر موجود ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادھوری اپنے شوہر کے ساتھ غروب آفتاب اور قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سمندر، ہوا اور پھر غروب آفتاب کا خوبصورت منظر، یہ واقعی 2021 کی پرفیکٹ شروعات ہے۔‘
بالی ووڈ اداکارہ کی اس پروفیکٹ پوسٹ کو صارفین اس قدر پسند کررہے ہیں کہ اب تک ان کی تصویر پر تین لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔
دوسری جانب مادھوری ڈکشٹ کے شوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سمندر کی تازہ ہوا اور غروب آفتاب سے محبت کرنا، واقعی لاجواب ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’یقین کرنا مشکل ہے کہ ممبئی پانی سے گھرا ہوا ہے۔‘
بالی ووڈ اداکارہ کے شوہر نے بھارتیوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں یقینی طور پر اس پانی کو محفوظ رکھنا چاہیے اور اسے دانشمندی سے استعمال کرنا چاہیے۔‘
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 17 اکتوبر 1999 کو ڈاکٹر سریرام مادھونین سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے دو بچے ہیں۔